بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق اس محفل میں مدرسہ علوی كے سربراہ نے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ہمیں كوشش كرنا چاہیے تا كہ قرآن عوام كی زندگی پر حاكم ہوجائے اور لوگ تمام امور میں قرآن كی طرف متوجہ رہیں۔ حجة الاسلام والمسلمين جناب اقبالی نے كہا كہ كہ حوزہ علمیہ كے تعليمی نظام میں قرآن كو ايك خاص مقام دينا چاہیے۔ تاكہ طلبا آغاز تحصيل سے لے كر اختتام تحصيل تك قرآن حكيم سے مانوس رہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ گزشتہ سال اس مدرسہ میں تفسير قرآن كا ايك گروہ تشكيل ديا گيا تھا جس كا طلباء نے پر جوش استقبال كيا۔ جناب اقبالی نے كہا كہ مدرسہ علوی كی جانب سے پورے سال قرآئت، تجويد اور حفظ قرآن كی كلاسوں كا اہتمام كيا جاتا ہے۔
240712