ايران كی بين الاقوامی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے سعودی عرب كے روز نامہ ''الرياض'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ حفظ قرآن كريم كے یہ مقابلے سعودی عرب كے دو ڈويژنوں '' الخرج '' اور ''الاحساء'' میں ايك ساتھ منعقد ہوں گے ان مقابلوں میں ۷۵۰ افراد بہترين حافظ قرآن كے انتخاب كے لیے شركت كریں گے۔ سعودی عرب كے '' الخرج '' اور '' الاحسار'' ڈويژنوں میں یہ مقابلے چار دن تك جاری رہیں گے اور مصر اور سعودی عرب كے ممتاز قرّاء اور حفاظ ان مقابلوں میں منصف ہوں كے۔
241510