قناعت، آرام وسكون اورآزادی كا سبب ہے

IQNA

قناعت، آرام وسكون اورآزادی كا سبب ہے

11:45 - April 22, 2008
خبر کا کوڈ: 1645409
فكرونظر گروپ: قناعت، آرام اور آزادی كا سبب اورباطنی اضطراب اور ناامنی كی دوا ہے۔
شھر بافت كے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمين ''روح اللہ امينی '' نے قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' كے نامہ نگار سے گفتگو كرتے ہوئے حضرت علی علیہ السلام سے ايك حديث نقل كی جسمیں حضرت ﴿ع﴾ فرماتے ہیں كہ حقيقت ايمان كو وہ شخص درك كرسكتا ہے كہ جس میں تين خصلتیں پائی جاتی ہوں: ۱۔ احكام اور دينی مسائل كے بارے میں علم ركھتا ہو ۲۔ مشكلات میں صبر كرتا ہو ۳۔ اورزندگی كے اخراجات میں اعتدال سے كام ليتا ہو۔ انھوں نے كہا كہ انسان كو اعتدال كے ساتھ خرچ كرنے كی عادت ڈالنی چاہیے اور تقوا و قناعت كو اپنانا چاہیے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ خدا اور آخرت كی ياد میں زندگی گزارنا چاہیے ۔ جناب روح اللہ امينی نے كہا: اسلام نے جن گناہوں سے روكا ہے ان میں سے ايك اسراف اور فضول خرچی ہے كيونكھ اسراف شيطانی اور ناپسنديدہ كام ہے۔
242266

نظرات بینندگان
captcha