بلاگ'' ھزارنكتھ ازقرآن'' میں قرآن و احاديث كے آئينہ میں دعا كی اہميت

IQNA

بلاگ'' ھزارنكتھ ازقرآن'' میں قرآن و احاديث كے آئينہ میں دعا كی اہميت

12:45 - April 22, 2008
خبر کا کوڈ: 1645449
بلاگ گروپ: بلاگ گروپ نے اپنے اس مضمون میں قرآن و احديث كے آئينہ میں دعا كی اہميت پر روشنی ڈالتے ھوئے اس كی شرائط كو بيان كيا ہے۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق بلاگ گروپ نے اپنے اس مقالہ میں دعا اور اس كی شرائط كے بارے میں چند باتیں تحرير كی ہیں۔ بلاگ گروپ نے لكھاھےكہ دعا، خدا كی معر فت اور شناخت كو بيان كرتی ہے خدا كے سامنے انسان كے عجز و ناتوانی كو ظاہر كرتی ہے اوریہ تمام عبادتوں سے افضل ہے۔ قرآن مجيد كے سورہ مباركہ فرقان آيت نمبر ۷۷ میں دعا كی اہميت كو اس طرح بيان كيا گيا ہے۔ ''قل مايعبوا بكم ربی لولاہ دعاء كم'' اے پيغمبر آپ كہہ ديجئے كہ اگر تمہاری دعائیں نہ ہوتیں تو ميرے پروردگار كو بھی تمہاری كوئی پرواہ نہ ہوتی۔ بلاگ گروپ نے دعا كے قبول ہونے كی اميد كے بارے میں مزيد لكھاھے كہ امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمايا كہ جب دعا كرو تو اسی وقت یہ اميد ركھو كہ دعا قبول ہو گئی ہے۔ پيغمبر اسلام نے بھی فرمايا: جب خدا كی بارگاہ میں دعا كرو تو اس كی قبوليت كے بارے میں يقين ركھو۔ بلاگ گروپ نے اپنے مضمون میں یہ بھی لكھا ھےكہ دعا كے ذريعے انسان اپنے آپ كو پہچانتا ہے اور خدا كی معرفت بھی حاصل كرتاھے اور یہ جان ليتا ہے كہ تمام چيزیں خدا كی محتاج ہیں۔ خدا ہر ايك سے بےنياز ہے اور نياز مندوں كی حاجتوں كو پورا كرنے والاھے۔ گروپ نے مضمون كے آخر میں لكھاھے كہ انسان كو یہ جاننا چاہیے كہ ارادہ خدا كے بغير كوئی كام ہونے والا نہیں ہے جيسا كہ خود پروردگار عالم سورہ مباركہ ''يس'' كی آيت نمبر ۸۲ میں ارشاد فرماتا ہے كہ انما امرہ اذا اراد شيئاان يقول لھ كن فيكون۔
242170
نظرات بینندگان
captcha