ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق بہشھر كےادارہ كی انچارج '' سكينہ بابائی '' نے بتايا كہ یہ قرآنی سنٹرز تين دیہادتوں شھيد آباد ، زاغمرز اور لمراسك گلوگاہ میں تشكيل پائیں گے۔ ''بابائی'' نے وضاحت كی كہ شھری قرآنی سنٹرز اور دیہاتی قرآنی سنٹرز میں نام كے علاوه كوئی فرق نہیں ہے ۔ ''بابائی'' نے كہا كہ معاشرے میں قرآنی ثقافت كی ترويج ہونی چاہیے۔ اور قرآنی طلباء كو قرآنی علوم كے حصول میں زيادہ سے زيادہ محنت كرنا چاہیے۔
242348