عراق میں ''oic '' كے جديد شعبہ كا افتتا ح

IQNA

عراق میں ''oic '' كے جديد شعبہ كا افتتا ح

12:45 - April 26, 2008
خبر کا کوڈ: 1646374
بين الاقوامی گروپ: ''oic'' كے اعلی عھديداروں كے تعاون سے عراق كے دارالحكومت'' بغداد'' میں oic كے جديد شعبہ كا افتتاح كيا گيا ہے۔

ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' نے سعودی عرب كی عالمی نيوز ايجنسی كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ oic كے سربراہ جناب اكمل الدين احسان اوغلو نے اس خبر كے اعلان كے ساتھ كھا كہ شعبہ كی افتتاحی تقريب میں oic كے نمائندوں كے ساتھ ساتھ عراق كی مذہبی اور سياسی شخصيات بھی موجود تھیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ مذكورہ شعبہ عراق میں ہونے والی تعميرات اور فرقہ وارانہ فساد كو روكنے كے لیے عراقی حكام كا بھر پور تعاون كرے گا۔ ياد رہے كہ جناب اكمل الدين نے كويت میں منگل كے روز عراق كے پڑوسی ممالك كی ہونے والی تيسری نشست میں oic كی جانب سے عراق میں ہونے والی كاركردگی كی تفصيل بيان كی ۔
243362

نظرات بینندگان
captcha