سينيگال میں تلاوت قرآن مجيد كی پندرھویں نشست كا انعقاد

IQNA

سينيگال میں تلاوت قرآن مجيد كی پندرھویں نشست كا انعقاد

13:35 - April 29, 2008
خبر کا کوڈ: 1647473
بين الاقوامی گروپ: ۴ مئی ۲۰۰۸ء كو سينيگال كے شھر ''touba-guede '' میں تلاوت قرآن مجيد كی پندرھویں نشست منعقد ہو گی جس كا اہتمام سينيگال كے پيشنماز''bathie bousso '' نے كيا ہے۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے ''lesoleil'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس تقريب میں شركت كرنے والے تلاوت قرآن مجيد كے علاوہ اسلامی بھائی چارے كے لیے دعا كریں گے۔یہ نشست ۱۹۹۳ء سے ليكر اب تك ہر سال منعقد ہوتی ہے اور اس نشست كے بانی ''bathie bousso'' كے والد ''serigne modou khary'' تھے۔ ''بوسو'' اپنےوالد كی ياد میں ہر سال تلاوت قرآن كی یہ نشست منعقد كرتے ہیں اور اس نشست میں شركت كے لیے پورے ملك كے قراّء كو شھر ''touba-guede'' میں آنے كی دعوت ديتے ہیں۔ ياد رہے كہ سينيگال میں مسجد طوبی كا نظم و نسق، سالھا سال سے بوسو خاندان كے ذمے ہے۔
244958

نظرات بینندگان
captcha