ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے ''lesoleil'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس تقريب میں شركت كرنے والے تلاوت قرآن مجيد كے علاوہ اسلامی بھائی چارے كے لیے دعا كریں گے۔یہ نشست ۱۹۹۳ء سے ليكر اب تك ہر سال منعقد ہوتی ہے اور اس نشست كے بانی ''bathie bousso'' كے والد ''serigne modou khary'' تھے۔ ''بوسو'' اپنےوالد كی ياد میں ہر سال تلاوت قرآن كی یہ نشست منعقد كرتے ہیں اور اس نشست میں شركت كے لیے پورے ملك كے قراّء كو شھر ''touba-guede'' میں آنے كی دعوت ديتے ہیں۔ ياد رہے كہ سينيگال میں مسجد طوبی كا نظم و نسق، سالھا سال سے بوسو خاندان كے ذمے ہے۔
244958