قم میں سالانہ شھيد صدر نمائش كا انعقاد

IQNA

قم میں سالانہ شھيد صدر نمائش كا انعقاد

12:12 - May 03, 2008
خبر کا کوڈ: 1648511
بين الاقوامی گروپ: ۳۰ اپريل ۲۰۰۸ء كو مجمع طلاب عراق كی طرف سے قم المقدسہ میں شھيد صدر سالانہ نمائش منعقد كی گئی۔
مجمع طلاب عراق كے صدر حجت الاسلام والمسلمين '' ھاشم ابو خمسين'' نے ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' شعبہ عربی سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اس نمائش میں عراقی طلباء كی تاليفات، تحقيقات اور تراجم ركھے گئے ہیں۔ اس نمائش كے مدير ابوخمسين نے مزيد كہا كہ اس نمائش میں اسلامی موضوعات پر ۱۰۰ سیڈيز ۲۰۰ تھيسز اور عراقی طلباء كی ۲۸۰۰منتشركتابیں ركھی گئی ہیں۔ اس نمائش میں حوزہ علمیہ قم كے طلباء اور اساتذہ كے علاوہ عراق كی نامور شخصيات '' علامہ سيد كمال حيدری'' '' حجت الاسلام والمسلمين سيد رياض حكيم '' اور '' آيت اللہ سيد فاضل الجابری '' نے بھی شركت كی۔
246120

نظرات بینندگان
captcha