ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ كرمان كی رپورٹ كے مطابق مفسرقرآن استاد شہيد مرتضی مطہری كو خراج عقيدت پيش كرنے كے لیے شہر بابك میں محفل قرآن منعقد كی گئی۔ اس محفل میں بابك كے قراء اور حفاظ قرآن مجيد نے شركت كی۔ اس تقريب میں حجت الاسلام '' اشتری '' نے قرائت قرآن كی اہميت اور قرآنی تعليمات پر عمل كرنے كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ قرآن مجيد كا آغاز حرف '' باء '' اور اختتام حرف '' سين '' سے ہوتا ہے۔ اس كا مطلب یہ ہے كہ قرآن كتاب زندگی ہے اورحيات بشركے لیے ﴿بس﴾ يعنی كافی ہے۔ اس محفل كے آخر میں اس شہر كے آٹھ قراء كے درميان قرائت قرآن مجيد كا مقابلہ ہوا اور تين ممتاز قراء كو انعامات ديئے گئے۔
247743