كراچی میں حافظ قرآن بچوں كی عزت افزائی

IQNA

كراچی میں حافظ قرآن بچوں كی عزت افزائی

11:22 - May 07, 2008
خبر کا کوڈ: 1649952
اعزازی گروپ/سيد عباس موسوی:۴ مئی ۲۰۰۸ء كو جامعة القرآن كراچی میں پہلی مرتبہ حافظ قرآن بچوں كی قدر دانی كی گئی۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' كے كراچی میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق ۴ مئی ۲۰۰۸ء كو جامعة القرآن كراچی میں ۱۸ شيعہ حافظ قرآن بچوں كی قدردانی كی گئی اور انھیں انعامات ديئے گئے۔ یہ تقريب پاكستان كے وقت كے مطابق رات آٹھ بجے تلاوت قرآن مجيد سے شروع ہوئی اور اس تقريب میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام سيد '' ابوالفضل بھاء الدينی''، اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصلیٹ '' مسعود زمانی '' حفاظ كے اہل خانہ، علماء اور كراچی كے دينی مدارس كے طلباء نے شركت كی۔ حجت الاسلام بھاء الدينی نے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ حفاظ قرآن مجيد كی جتنی قدردانی كی جائے كم ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ صرف قرآن مجيد حفظ كر لينا ہی كافی نہیں ہے۔ بلكہ قرآنی تعليمات پر عمل بھی ضروری ہے۔ ياد رہے كہ ان حفاظ قرآن مجيد میں سے ۱۳ لڑكے اور ۵ لڑكياں تھیں۔
247761

نظرات بینندگان
captcha