ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' كے كراچی میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق ۴ مئی ۲۰۰۸ء كو جامعة القرآن كراچی میں ۱۸ شيعہ حافظ قرآن بچوں كی قدردانی كی گئی اور انھیں انعامات ديئے گئے۔ یہ تقريب پاكستان كے وقت كے مطابق رات آٹھ بجے تلاوت قرآن مجيد سے شروع ہوئی اور اس تقريب میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام سيد '' ابوالفضل بھاء الدينی''، اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصلیٹ '' مسعود زمانی '' حفاظ كے اہل خانہ، علماء اور كراچی كے دينی مدارس كے طلباء نے شركت كی۔ حجت الاسلام بھاء الدينی نے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ حفاظ قرآن مجيد كی جتنی قدردانی كی جائے كم ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ صرف قرآن مجيد حفظ كر لينا ہی كافی نہیں ہے۔ بلكہ قرآنی تعليمات پر عمل بھی ضروری ہے۔ ياد رہے كہ ان حفاظ قرآن مجيد میں سے ۱۳ لڑكے اور ۵ لڑكياں تھیں۔
247761