سعودی عرب میں حج كی مشكلات كے حل كے لیے ۱۰ سالھ منصوبہ

IQNA

سعودی عرب میں حج كی مشكلات كے حل كے لیے ۱۰ سالھ منصوبہ

14:09 - May 17, 2008
خبر کا کوڈ: 1652677
بين الاقوامی گروپ: ۱۴ مئی ۲۰۰۸ء كو مكہ كے گورنر '' خالد الفيصل '' نے خبر دی ہے كہ حج كے دوران مشكلات كے حل اور بيت اللہ كے زائرين كی خدمت كے لیے ۱۰ سالہ پروگرام ترتيب ديا جا رہا ہے۔

ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے روزنامہ عرب نيوز كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ '' خالد الفيصل '' نے حج كے تعليمی وركشاپ میں گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ خانہ خدا كے زائرين كی خدمت ہمارا فرض ہے۔ جناب الفيصل نے مزيد كہا كہ ہمیں اس كام كے لیے مالی مشكلات كا سامنا نہیں ہے كيونكہ حكومت اس بارے میں ہمارے ھرقسم كے مطالبہ كو قبول كر لے گی۔ مشكلات كو دور كرنے كے لیے جس چيز كی ہمیں ضرورت ہے وہ مستحكم ارادہ ہے۔
251003
نظرات بینندگان
captcha