اعزازی گروپ/ حسين جعفری: ۱۶ مئی ۲۰۰۸ء كو غاصب اسرائيل كے فلسطين پر قبضے كی ساٹھویں سالگرہ كی مناسبت سے جمہوریہ آذربائيجان كے دارالحكومت باكو میں لوگوں نے اسرائيل كے خلاف مظاہرہ كيا۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' كے باكو میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق مظاہرين نے امريكہ ، برطانیہ اور اسرائيل كے خلاف نعرے لگائے اور انھوں نے مملكت اسرائيل كی بنياد كو مسلمانوں كے خلاف سازش قرار ديتے ھوئےدنيائے اسلام سے مطالبہ كيا كہ وہ آپس میں متحد ہو كر فلسطين اور لبنان كی اسلامی جدوجہد كی حمايت كریں۔
251508