ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا '' شعبھ خوزستان كی رپورٹ كے مطابق قرآنی سنٹر '' فاطمية'' اس سال موسم گرما مين خواتين كے لیے علوم قرآن كی كلاسوں كا اہتمام كرے گا جن میں ۱۸ سے ۳۵ سال كی خواتين شركت كر سكیں گی۔ حفظ،، قرائت اور تجويد كے موضوعات پرمنعقدھونے والی یہ كلاسیں ۲۱ جون ۲۰۰۸ء سے شروع ہوں گی۔ حفظ قرآن مجيد كی كلاسوں كا دورانیہ ۳ سال جبكہ قرائت اور تجويد قرآن كی كلاسیں موسم گرما كے ختم ہونے كے ساتھ ہی تمام ہو جائیں گی۔
251781