حوزہ علمیہ نجف اشرف كی قرآن مجيد كی بے حرمتی پر شديد تنقيد

IQNA

حوزہ علمیہ نجف اشرف كی قرآن مجيد كی بے حرمتی پر شديد تنقيد

13:07 - May 21, 2008
خبر کا کوڈ: 1654051
بين الاقوامی گروپ: گزشتہ روز نجف اشرف كی اہم شخصيات نے عراق كےشہر'' رضوانیہ '' میں قرآن مجيد كی توھين پر شديد تنقيد كی ہے۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا '' نے عراقی روزنامہ '' الصباح'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ حجت الاسلام والمسلمين '' فلاح عبد العال'' نے كہا كہ امريكی فوجيوں كی طرف سے قرآن مجيد كو گوليوں كا نشانہ بنايا جانا اسلام اور مسلمانوں كے حق میں بہت بڑا جرم ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ عراقی حكومت اور سيا سی پارٹيوں كا اس مسئلے میں سكوت قابل افسوس ہے اور تعجب كی بات یہ ہے كہ عراقی حكمرانوں نے اس مسئلے كو اہميت ہی نہیں دی۔ حوزہ علمیہ نجف اشرف كے ايك اور عالم دين حجت الاسلام والمسلمين '' نوری ابراہيم الموسوی '' نے كہا كہ عراق میں قرآن مجيد كی توھين پہلی مرتبہ نہیں ہوئی بلكہ اس سے پہلے بھی امريكی فوجی متعدد مرتبہ قرآن مجيد كی توھين كر چكے ہیں۔
252917
نظرات بینندگان
captcha