بحرين كی مساجد میں سياسی سرگرميوں پر پابندی

IQNA

بحرين كی مساجد میں سياسی سرگرميوں پر پابندی

13:08 - May 21, 2008
خبر کا کوڈ: 1654052
بين الاقوامی گروپ: ۱۸ مئی ۲۰۰۸ ء كو بحرين كی وزارت اوقاف و مذہبی امور نے ايك دستور العمل جاری كر كے مساجد میں سياسی سرگرميوں كو ممنوع قرار ديا ہے تاكہ مسجد كا تقدس پامال نہ ہونے پائے۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا '' نے روزنامہ '' خليج ٹائمز '' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ بحرين كی وزارت اوقاف نے ايك دستور العمل جاری كر كے اس ملك كے عمومی مقامات ، تعليمی اداروں اور مساجد میں سياسی سرگرميوں كو ممنوع قرار ديا ہے اور اس كی مخالفت كرنے والوں كے لیے سزا معين كی ہے۔ بحرين كی سپريم كورٹ كے قاضی '' محسن الصفور'' نے وزارت اوقاف و مذہبی امور كی طرف سے مذكورہ پابندی پر گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ طول تاريخ میں مساجد نے معاشرے میں اتحاد، صلح و آتشی اور بھائی چارے كے فروغ میں اہم كردار ادا كيا ہے انھوں نے واضح كہا كہ وزارت اوقاف كی طرف سے مساجد میں مذہبی پروگراموں پر كوئی پابندی نہیں ہے اور وزارت اوقاف كو اس كی وضاحت كرنا چاہیے۔
252550
نظرات بینندگان
captcha