ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا '' كے اردبيل میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق دیہی آبادی اجيرلو كی مسجد عاسیہ میں محفل قرآن منعقد كی گئی جس میں شہر پارس آباد كے ممتاز قراء اور حفاظ نے شركت كی۔ اس محفل سے خطاب كرتے ہوئے حجت الاسلام تفكری نے جوانوں كو تلاوت قرآن مجيد پر خصوصی توجہ دينے كی تاكيد كی ۔ انھوں نے قرآن مجيد كو موجودہ زمانے میں بشريت كے لیے پناہ قرار ديا ۔ اس محفل كے اختتام پر ايك قرآنی مقابلہ منعقد ہوا جس میں دو ممتاز افراد كو انعامات ديئے گئے۔
253130