كابل میں حفظ قرآن مجيد كے مقابلے كا انعقاد

IQNA

كابل میں حفظ قرآن مجيد كے مقابلے كا انعقاد

13:16 - May 21, 2008
خبر کا کوڈ: 1654058
قرآنی سرگرمياں گروپ؛ سعودی عرب میں حفظ قرآن كے بين الاقوامی مقابلوں میں شركت كےلیے ممتازحفاظ كے انتخاب كےلیے دارالحكومت كابل میں حفظ قرآن مجيد كا مقابلہ منعقد كيا جائے گا۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا '' شعبہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق یہ مقابلہ افغانستان كی وزارت حج و اوقاف كے زير اہتمام ۲ جون ۲۰۰۸ء كو كابل میں منعقد ہوگا۔ اور اس مقابلے میں سعودی عرب میں حفظ قرآن كے بين الاقوامی مقابلوں میں شركت كے لیے ۴ افراد كا انتخاب كيا جائےگا۔ یہ مقابلہ افغانستان كی وزارت حج و اوقاف میں امور قراء كے انچارج '' استاد بركت اللہ سليم'' كی سرپرستی میں منعقد ہو گا۔ ياد رہے كہ سعودی عرب میں حفظ قرآن كريم كا بين الاقوامی مقابلہ ہر سال شعبان میں منعقد ہوتا ہے۔
253157

نظرات بینندگان
captcha