''ثار اللہ '' سنٹر كے سربراہ" مرحمت علی زادہ" نے ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ جب كوئی شخص ہمارے ادارہ كی طرف رجوع كرتا ہے تو سب سے پہلے اس سے كچھ سوالات كیے جاتے ہیں۔ اس سنٹر كے سربراہ نے كہا كہ حفظ قرآن كے لیے پروگرام مختلف نوعيت كے ہیں جن میں كچھ ايك سالہ اور كچھ پانچ سالہ اور سات سالہ ہیں اور ہمارا سنٹر طالبعلم كی صلاحيتوں كو سامنے ركھ كر اسكا كورس متعين كرتا ہے۔ انھوں نے كہا كہ بچوں كے لیے حفظ قرآن كے ترتيبی اور موضوعی دو طرح كے پروگرام ہیں اور اسكے علاوہ ناظرہ، تجويد القرآن، مفاہيم، تفسير اور دوسرے تعليم القرآن كے پروگرام بھی اس سنٹر كا طرہ امتياز ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ہمارے اس سنٹر كے زير نظر ۲۵ ذيلی شعبے كام كر رہے ہیں جن میں ہر چھ ماہ كے اندر ۴۵۰ افراد ان قرآنی سنٹرز سے مستفيد ہوتے ہیں۔
252852