ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ مازندران نے كہا ہے كہ ادارہ تبليغات اسلامی كے سرگرم رہنما ناصر شكريان نے كہا ہے كہ اس ادارہ نے اپنی سر پرستی میں كئی قرآنی اور ثقافتی كلاسوں كا انعقاد كيا ہےجن میں سے اكثر كلاسیں اس لیے منعقد كی گئیں تاكہ جوانوں كے فارغ اوقات كو پر كرنے كے علاوہ ہر شخص كو قرآنی تعليم سے آراستہ كر ديا جائے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس سلسلے میں مزيد وسيع پروگرام تيار كر لیے گئے ہیں جن كے ذريعے جوانوں میں قرآنی تعليم اور اسلامی تعليمات كے فروغ پر تيزی سے كام كيا جائے ۔ اور اس سلسلے میں ماہ رمضان المبارك میں مختلف مقامات پر مبلغين بھيجے جائیں گے جو علاقے كی ضروريات كے مطابق لوگوں كی راہنمائی اور ہدايت كا كام انجام دیں گے۔
254211