سعودی عرب میں شيعہ مسجد كی تعمير كا كام روك ديا گيا ہے

IQNA

سعودی عرب میں شيعہ مسجد كی تعمير كا كام روك ديا گيا ہے

11:26 - May 26, 2008
خبر کا کوڈ: 1655405
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے '' الاحساء'' ڈويژن كے مئير '' بدربن جلوی'' نے شيعہ مسجد امام رضا﴿ع﴾ كی تعميرات كا كام روك ديا ہے۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے خبررساں ايجنسی ﴿اباء﴾ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس مسجد كے تعميراتی كام كے ناظر '' شيخ جواد قاسم'' نے اظہارخيال كرتے ہوئے كہا كہ مسجد كی انتظامیہ نے ۱۹۹۹ء میں سعودی عرب كی وزارت اوقاف و مذہبی امور سے اس مسجد كی تعميركی منظوری كے لیے اقدام كيا تھا اور سات سال بعد ۲۰۰۶ء میں اس كی تعمير كی وزارت اوقاف و مذہبی امور نےاجازت دے دی تھی اور اسی سال اس مسجد كی تعمير كا كام شروع ہو گيا تھا ليكن شہر '' الاحساء'' كے مئير نے مداخلت كر كے اس مسجد كی تعمير كا كام روك ديا ہے۔ '' شيخ جواد قاسم '' نے بتايا ہے كہ '' شہر الاحساء '' كے ہزاروں شيعوں نے '' بدربن جلوی'' كے اس اقدام پر احتجاج كرتے ہوئے اس سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اس مسجد كی تعمير كی روك تھام كے لیے بیہودہ بہانوں سے اجتناب كرے۔ ياد رہے كہ سعودی عرب كے مالی تعاون سے سعودی عرب كے اندر اور بيروں ملك سنی مساجد تعمير كی جاتی ہیں جبكہ سعودی عرب میں شيعہ مساجد صرف لوگوں كے مالی تعاون سے تعمير كی جاتی ہیں۔ پانچ سال پہلے '' الاحساء'' ڈويژن میں دسيوں شيعوں كو مذہبی سرگرميوں كے جرم میں گرفتار كيا گيا تھا اور بہت سی مساجد اور امام بارگاہوں كو تالے لگا ديئے گئے تھے۔
254222

نظرات بینندگان
captcha