ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق شہر كابل كی مسجد صادقیہ كے پيش نماز حجت الاسلام والمسلمين '' يعقوبی '' نے اس محفل میں گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ قرآن مجيد كے مفاہيم اور معانی پر خصوصی توجہ دينا چاہیے۔ اس محفل میں قرآنی اساتذہ كے علاوه لوگوں كی بڑی تعداد نے شركت كی۔ اس كے علاوہ اس محفل میں ممتاز قراء كی قدردانی بھی كی گئی۔
254252