ايران كے شہر مريوان میں قرآنی كلاسوں كا انعقاد

IQNA

ايران كے شہر مريوان میں قرآنی كلاسوں كا انعقاد

12:02 - May 28, 2008
خبر کا کوڈ: 1656151
قرآنی سرگرمياں گروپ: ايران كےشہر مريوان میں ادارہ تبليغات اسلامی كی طرف سے اس شہر كی مساجد میں قرآنی كلاسوں كا انعقاد كيا جائے گا۔
مريوان كے ادارہ تبليغات اسلامی كے قرآن سنٹر كے سربراہ زاہدی پورنے ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' سے بات چيت كرتے ہوئےكہا كہ ان كلاسوں كے انعقاد كا مقصد، قرآنی تہذيب كو عام كرنے اور كلام الہی سے آشنائی ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس كورس میں ۱۲۰ افراد سے زائد لوگ شريك ہو رہے ہیں۔ اور یہ سال كے آخر تك جاری رہے گا۔ قرآنی امور میں فعال اس شخصيت نے كہا كہ یہ كورس مختلف تعليمی مراحل میں انجام پائے گا جس میں ناظرہ، تجويد القرآن اور مساجد میں تلاوت كے پروگرام شامل ہیں۔ ياد رہے كہ اس كورس كی كلاسوں كی ذمہ داری پانچ قرآنی اساتذہ كے ذمہ كردی گئی ہے۔
255122

نظرات بینندگان
captcha