ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' كی رپورٹ كے مطابق كويتی اخبار '' الوطن'' نے لكھا ہے كہ جنوبی لبنان سے اسرائيل كی پسپائی كے آٹھ سال پورے ہونے پر حزب اللہ كے جنرل سيكرٹری سيد حسن نصراللہ نے كہا كہ جو لوگ ہمیں ولايت فقیہ كا مطيع سمجھتے ہیں ان كے خيال كے مطابق شايد یہ ہمارے اوپراتہام ہے جبكہ ہم ان پر واضح كر دينا چاہتے ہیں كہ ولايت فقیہ كی اطاعت ہمارے لیے باعث فخر ہے۔ نصراللہ نے كہا كہ ولايت فقیہ ہمیں یہ سبق دے رہی ہے كہ لبنان ايك ايسا ملك ہے كہ جہاں مختلف قسم كے گروپ آباد ہیں۔ لہذا لبنانی شہريوں كو چاہیے كہ اسے تحفظ فراہم كریں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اسرائيل اپنے منفی پروپيگنڈے كے ذريعہ حزب اللہ كے چہرے كو مخدوش كرنا چاہتا ہے اورسعودی عرب ان ممالك میں سے ہے جو ايسے اقدامات كا حامی ہے۔ انھوں نے كہا كہ حزب اللہ كا مقصد لبنان پر تسلط نہیں اورنہ ہی یہ حزب اس چيز كی خواہاں ہے كہ وہ اپنے افكار كو پوری ملت پر تحميل كرے كيونكہ ہم جانتے ہیں كہ سرزمين لبنان پر مختلف گروہ آباد ہیں اور سب كو اس سرزمين كی سربلندی كے لیے كوشاں رہنا چاہیے۔
255904