ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' شعبہ بيرجند كی رپورٹ كے مطابق حجت الاسلام مھدی فاخرنے خانكوك كے علاقے میں ايك اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ علماء، تبليغ دين كے ذريعہ عوام كے ذہنوں كو پاكيزہ كرنے كا باعث بنتے ہیں۔ انھوں نے كہا كہ علماء، دورافتادہ علاقوں میں مختلف قسم كی مشكلات كا سامنا كر كے تبليغ دين كے فرائض انجام ديتے ہیں اوران كے اس كام سے انھیں عظيم معنوی اجر نصيب ہو گا۔ انھوں نے تبليغ دين كو علماء كی اہم ذمہ داری قرار ديتے ہوئے كہا كہ طول تاريخ اسلام میں وہ ہميشہ معنوی امورمیں ہراول دستہ رہے ہیں۔
255969