ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے العربیہ نیٹ كے حوالے سے لكھا ہے كہ يمن كے صوبہ عمران كی بلدیہ كے ايك ممبر ماجد الغانم نے اس بارے میں كہا كہ شھر قہال كے محلہ بيت العقاری میں واقع مسجد میں شيعيان حيدر كرار نماز جمعہ كے لیے جمع تھے جن پر ايك مسلح دھشت گرد نے فائرنگ كر دی۔ اس فائرنگ كے نتيجے میں آٹھ افراد شہيد اور بارہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ قانون نافذ كرنے والے ادارے كے افراد نے اس دھشت گرد كو جس كام نام عبداللہ صالح زيد تھا گرفتار كر ليا ہے۔ اور واقعہ كی تحقيقات شروع كر دی ہیں۔ ياد رہےكہ قہال شھر ايك شيعہ نشين علاقہ ہے جو دارالحكومت
صنعاء سے ۶۰ كلومیٹر كے فاصلے پر واقع ہے اور اس علاقے میں پہلے بھی دھشت گردی كے كئی واقعات رونما ہو چكے ہیں۔
۲۵۶۶۱۸