بين الاقوامی گروپ: ۱۷ جون ۲۰۰۸ء كو انڈونيشيا كے شہر بانٹن میں ۲۲ویں قومی قرائت قرآن كريم كےمقابلے منعقد ہوں گے۔ ان مقابلوں كی افتتاحی تقريب میں انڈونيشيا كے صدر بھی شركت كریں گے۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے '' آنتارانيوز'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ شہر بانٹن كے كمشنر '' راتو اتاوت'' نے ان مقابلوں كے متعلق اظہار خيال كرتے ہوئے كہا كہ ان مقابلوں كےانعقاد كے لیے ابتدائی كام انجام پا چكے ہیں۔ قرائت قرآن كے ان مقابلوں میں انڈونيشيا كے ۳۳ صوبوں سے ۱۳۸۶ء قراء شركت كر رہے ہیں۔
۲۵۶۷۹۹