ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ ہمدان كی رپورٹ كے مطابق ہمدان كی امور مساجد كمیٹی كے انچارج '' ہادی فيض منش'' نے ۲۷ مئی ۲۰۰۸ء كو امام خمينی ﴿رح﴾ كی برسی كے حوالے سے ايك میٹنگ میں كہا كہ آئندہ ہفتے ہمدان كی مساجد كو چار ہزار قرآنی نسخے ہدیہ كیے جائیں گے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ان میں سے ۲ ہزار قرآنی نسخے دوسرے شہروں كی مساجد جبكہ دو ہزار قرآنی نسخے شہر ہمدان كی مساجد كو ہدیہ كیے جائیں گے۔ اور یہ قرآنی نسخے تلاوت نور پروگرام كے تحت ہدیہ كیے جا رہے ہیں۔ اور تلاوت قرآن مجيد كا ثواب امام خمينی﴿رح﴾ كی روح كو ہدیہ كيا جائے گا۔
۲۵۶۲۸۷