ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ مركزی محلات شہر كے ادارہ تبليغات اسلامی كے سربراہ حجة الاسلام والمسلمين '' نبی اللہ علی اكبر تبار'' نے اس بارے میں گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ یہ پروگرام پارليمنٹ میں محلات اور دليجان كے عوامی نمائندے اور سابقہ نامور قرآنی استاد '' رضوی'' كی موجودگی میں منعقد كيا گيا۔
انھوں نے مزيد كہا كہ قرآن مجيد كے سابقہ نامور استاد ''رضوی'' نے قرآنی اساتذہ كے روحانی و معنوی مقام كو اجاگر كيا اور اساتذہ كو خراج عقيدت پيش كرنے كے لیے ايسے پرگراموں كی تشكيل كو ايك مثبت اقدام قرار ديا۔ اس پروگرام میں ساٹھ اساتذہ كو اسناد اور ہدايا سے نوازا گيا۔
۲۵۶۷۳۵