ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' كی رپورٹ كے مطابق یہ مقابلہ تركی كے شہر آغری كی جامع مسجد میں منعقد ہوا اور اس میں تركی كے سات ڈويژنوں سے ممتاز حفاظ نے شركت كی۔ تركی كے شہر آغری كے مفتی '' عثمان تراشجی'' نے ان مقابلوں كے اختتام پر خطاب كرتے ہوئے كہا كہ آج سے ۱۴۰۰ سال قبل رسول اكرم ﴿ص﴾ نے خود قرآن مجيد حفظ كيا اور اپنے اصحاب كو بھی حفظ قرآن مجيد كی تعليم دی اور آج بھی امت اسلامی پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ كی سنت پر عمل پيرا ہے۔ انھوں نے اس قسم كے مقابلوں كے انعقاد كو ترك قوم كے لیے مائہ سعادت قرار ديا۔