تفسير قرآن مجيد كی كلاسوں میں زاہدان كے ۷۰۰ افراد كی شركت

IQNA

تفسير قرآن مجيد كی كلاسوں میں زاہدان كے ۷۰۰ افراد كی شركت

12:11 - June 10, 2008
خبر کا کوڈ: 1658978
قرآنی سرگرمياں گروپ: تفسير قرآن مجيد كی كلاسوں میں جو چاليس دنوں تك جاری رہیں زاہدان كے ۷۰۰ افراد نے شركت كی۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' شعبہ سيستان وبلوچستان كی رپورٹ كے مطابق ان كلاسوں كی اختتامی تقريب ۸ جون ۲۰۰۸ء كو مسجد حضرت فاطمة الزہراء زاہدان میں منعقد ہوئی جس میں سيستان و بلوچستان كے گورنر كے مشير حجت الاسلام قربان پور اور كچھ حكومتی عہديداروں نے شركت كی۔ حجت الاسلام قربان پورنے اس تقريب میں ان كلاسوں كا انتظام كرنے والوں كی قدر دانی كی اور كہا كہ ہمیں زندگی كے ہر ميدان میں قرآن مجيد سے استفادہ كرنا چاہیے۔ اور ہمیں اقتصادی، سياسی اور اجتماعی ميدانوں میں الہی قوانين كے اجراء كے لیے اپنے آپ كو آمادہ كرنا چاہیے۔
259168

نظرات بینندگان
captcha