قرآن مجيد كے بين الاقوامی منصف '' سيد مھدی فاطميان'' نے ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' سے ٹيلی فونك گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ یہ مقابلے قومی سطح كے ہیں اور ان مقابلوں میں ممتاز افراد اس سال رجب میں تہران میں منعقد ہونے والے قرآن مجيد كے بين الاقوامی مقابلوں میں شركت كر سكیں گے ۔
انھوں نے مزيد كہا كہ ان مقابلوں میں شركت كرنے والے حفظ اور قرائت قرآن كے موضوعات پر ايك دوسرے سے مقابلے كریں گے۔
259544