ہمدان میں خواتين سے مخصوص قرآنی كلاسیں منعقد كی جائیں گی

IQNA

ہمدان میں خواتين سے مخصوص قرآنی كلاسیں منعقد كی جائیں گی

12:50 - June 11, 2008
خبر کا کوڈ: 1659346
قرآنی سرگرمياں گروپ: ہمدان كے ادارہ تبليغات اسلامی كے تعاون سے اس شہرمیں خواتين سے مخصوص قرآنی كلاسیں منعقد كی جائیں گی۔
ہمدان كے ادارہ تبليغات اسلامی میں خواتين كے امور كی انچارج مليحہ فاميل رشتی نے قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' سے ٹيلی فونك گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ یہ كلاسیں اخلاق، نھج البلاغہ، احكام اور تفسير موضوعی قرآن مجيد جيسے موضوعات پر ہوں گی۔
ان كلاسوں كے انعقاد كا مقصد خواتين كی مذہبی معلومات میں اضافہ بتايا گيا ہے۔ ياد رہے كہ ان كلاسوں میں ہمدان كی ۵۰۰ خواتين شركت كررہی ہیں۔ محترمہ فاميل رشتی نے بتايا كہ یہ كلاسیں ۱۹ جون ۲۰۰۸ء كو شروع ہوكر ۲۲ اگست ۲۰۰۸ء تك جاری رہیں گی۔ اور ان كلاسوں كے اختتام پرامتحان میں كامياب ہونے والی خواتين كو سند بھی دی جائے گی۔
259507
نظرات بینندگان
captcha