تركی كےشہر وان میں حجاب پر پابندی كے خلاف مظاہرہ

IQNA

تركی كےشہر وان میں حجاب پر پابندی كے خلاف مظاہرہ

17:14 - June 14, 2008
خبر کا کوڈ: 1660116
بين الاقوامی گروپ: ۱۰ جون ۲۰۰۸ء كو تركی كے اعلی تعليمی اداروں میں حجاب پر پابندی كے خلاف شہر '' وان'' كے لوگوں نے مظاہرہ كيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' نے تركی كے اخبار ''yeni cag'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ تركی كی عدالت نےتركی كے اعلی تعليمی اداروں میں حجاب كو دوبارہ ممنوع قرار ديا ہے جس كے بعد شہر وان میں تركی سكيورٹی فورسز نے با حجاب طالبات كو يونيورسٹی میں داخل ہونے سے روك ديا۔ اس كے رد عمل كے طور پر ترك اسٹوڈنٹس اور مختلف تنظيموں كےافراد نے اس يونيورسٹی كے سامنے دھرنا ديا اور اس اقدام كے خلاف نعرے لگائے۔
260056
نظرات بینندگان
captcha