اعزازی گروپ/ امير محسن سلطان احمدی : مشرقی آذربائيجان كے ادارہ تبليغات اسلامی كے انچارج نے خبر دی ہے كہ رواں سال كے ابتدائی تين مہينوں میں مشرقی آذربائيجان كی مساجد اور مذہبی انجمنوں كو ۵۰۰۰ قرآنی نسخے ہدیہ كیے گئے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' كی رپورٹ كے مطابق مشرقی آذربائيجان كے ادارہ تبليغات اسلامی كے قرآن سنٹر كے انچارج حجت الاسلام '' ميكائيل اسكندری'' نے كہا كہ یہ اقدام قرآنی ثقافت كی ترويج كے لیے كيا گيا ہے۔ انھوں نے وضاحت كی كہ یہ قرآنی نسخے مساجد ، قرآن سنٹرز اور مذہبی انجمنوں كو بہت كم قيمت پر ہدیہ كے طور پر دئیے گئے ہیں اور عنقريب یہاں پر ۳۰ ہزار قرآنی نسخے مفت تقسيم كئے جائیں گے۔
260900