قرآن مجيد كا پچيسواں بين الاقوامی مقابلہ ۳۰جون ۲۰۰۸ء كو مشہد مقدس میں منعقد ہو گا

IQNA

قرآن مجيد كا پچيسواں بين الاقوامی مقابلہ ۳۰جون ۲۰۰۸ء كو مشہد مقدس میں منعقد ہو گا

13:51 - June 22, 2008
خبر کا کوڈ: 1662490
قرآنی سرگرمياں گروپ: قرآن مجيد كا پچيسواں بين الاقوامی مقابلہ ۳۰جون ۲۰۰۸ء كو مشہد مقدس میں منعقد ہو گا۔
ادارہ اوقاف و امور خيریہ كے ثقافتی شعبہ كے انچارج حجت الاسلام والمسلمين احمديان نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ہم نے اس مقابلے میں شركت كے لیے كافی تعداد میں اسلامی ممالك كو دعوت دی ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس مقابلے كے انعقاد كے لیے تياری كا كام بڑی تيزی سے انجام پا رہا ہے۔ اوراميد ہے كہ گزشتہ سالوں كی نسبت لوگ اس سال بھی اس مقابلے میں زيادہ ذوق و شوق سے شركت كریں گے۔ ياد رہے كہ قرآن مجيد كا پچيسواں مقابلہ اس سال مشہد مقدس میں منعقد ہو رہا ہے۔ گزشتہ سال یہ مقابلہ تہران میں منعقد ہوا تھا ۔ اس مقابلے میں ممتاز قاری جناب '' صالح اطہری فرد'' اور حافظ قرآن جناب '' عيسی خورشيدی'' اسلامی جمہوریہ ايران كی نمائندگی كریں گے۔
۲۶۳۱۶۲

نظرات بینندگان
captcha