دبئی میں دين اسلام كی بڑھتی ہوئی مقبوليت

IQNA

دبئی میں دين اسلام كی بڑھتی ہوئی مقبوليت

11:54 - June 23, 2008
خبر کا کوڈ: 1662819
بين الاقوامی گروپ: متحدہ عرب امارات كے شہر دبئی كے ادارہ اموراسلامی نے خبر دی ہے كہ گزشتہ ايك مہينے میں اس شہر میں اسلام قبول كرنے والے افراد كی تعداد میں اچھا خاصا اضافہ ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے '' Daijiworld'' ويب سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ادارہ امور اسلامی '' دبئی'' كے شعبہ تبليغ كی انچارج '' عائشہ الكاش'' نے بتايا كہ گزشتہ مہينے اسلام قبول كرنے والے افراد كی تعداد ۲۳۵ تك جا پہنچی تھی۔ ان افراد كا تعلق لبنان ، سوریہ، فلپائن، ہندوستان، چين، جرمنی، برطانیہ، يوگنڈا،امريكہ،كنیڈا اور اسٹريليا سے ہے۔ الكاش نے مزيد كہا كہ دبئی كے ادارہ امور اسلامی كے اعداد و شمار كے مطابق اس شہر میں گزشتہ ۱۰ سالوں میں ۶ ہزار افراد نے دين اسلام قبول كيا ہے۔
263636
نظرات بینندگان
captcha