بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق سورہ مہر پبلشرز كے ترجمان نے بتايا ہے كہ اس كتاب كا ترجمہ امريكی مترجم پال اسپراكن نے كيا ہے۔ رپورٹ كے مطابق ترجمہ كا كام كافی حد تك كامل ہو چكا ہے اور اسی سال كے آخر تك اس كتاب كا انگريزی نسخہ شائع ہو جائے گا۔یہ ناول ۲۱ ابواب پر مشتمل ہے جس میں ايك جوان كی مجاہدانہ داستان بيان كی گئی ہے جس میں اس كی انسانيت ،حريت اور اسلام سے محبت كی عكاسی كی گئی ہے۔ اسماعيل ايك ايسا جوان ہے جس كی اپنے اندرونی انقلاب اور پھر اس انقلاب سے اسلامی انقلاب كے حالات فراہم كرنے كی داستان سرای كی گئی ہے۔
264167