دينی تبليغ ايك ضرورت ہے

IQNA

دينی تبليغ ايك ضرورت ہے

14:13 - July 01, 2008
خبر کا کوڈ: 1665213
اعزازی گروپ/حسن سلمانی: ايران كے شہر شوسف كی تبليغی اور ثقافتی سرگرميوں كے انچارج نے دينی تبليغ كی اہميت بيان كرتے ہوئے كہا كہ دينی تبليغ ايك عظيم ضرورت ہے۔
بيرجد میں بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق حجت الاسلام '' ابوالقاسم لطفی'' نے كہا كہ دينی تبليغ صدر اسلام سے انتہائی اہميت كی حامل رہی ہے اور پيغمبر اسلام ﴿ٓص﴾ افراد كو مختلف جگہوں پر دين اسلام كی تبليغ كے لیے بھيجتے ۔ انھوں نے مزيد كہا كہ چونكہ دين اسلام ايك جامع اور كامل دين ہے اس لیے اس دين كی ترويج كے لیے بھی تبليغ كی جديد روشوں سے استفادہ كرنا چاہیے۔ انھوں نے دين كی تبليغ میں علماء كرام كے كردار كو بہت اہم قرار ديا اور كہا كہ موجودہ زمانے میں علماء كرام دين كے دفاع كے محاذ پر ہیں۔
265815

نظرات بینندگان
captcha