بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے ''الراصد'' سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ايك ہفتہ پہلے جناب توفيق العامر كو وہابيوں كی طرف سے شيعوں پر كفر كے فتوے پر تنقيد كے جرم میں گرفتار كيا گيا تھا۔ جناب توفيق العامر نے اپنے زندان سے آزاد ہونے كے آخری لمحے تك اپنی دينی اور اسلامی سرگرميوں كو محدود كرنے پر مبنی دستاويز پر دستخط كرنے سے انكار كيا۔ العامر مفسر قرآن بھی ہیں اور سعودی عرب كے علاقہ ہفوف میں مذہبی سرگرميوں میں مصروف ہیں۔ ان كو ۲۰۰۵ء میں بھی مذہبی اور سماجی سرگرميوں كےجرم میں گرفتار كيا گيا تھا۔
266477