بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے عراقی اخبار '' الصباح'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ oic نے عراق میں امن وامان كے قيام كے لیے سوڈانی ڈپلومیٹ '' حامد التنی'' كو عراق میں اپنا نمائندہ منتخب كيا ہے۔ ياد رہے كہ كچھ عرصہ پہلے مختلف عربی اور اسلامی ممالك نے اس منصب كے لیے نمائندوں كی شناسائی كی تھی كہ آخر كار اس منصب كے لیے حامد التنی كو منتخب كيا گيا ہے۔ جناب '' حامد التنی'' ۱۹۷۱ء سے سوڈان كی وزارت خارجہ میں كام كر رہے ہیں۔
266483