انگلينڈ كے شہر برمنگھم میں حفظ قرآن مجيد كے مقابلے كا انعقاد

IQNA

انگلينڈ كے شہر برمنگھم میں حفظ قرآن مجيد كے مقابلے كا انعقاد

12:31 - July 05, 2008
خبر کا کوڈ: 1666184
بين الاقوامی گروپ: ۳۰جون ۲۰۰۸ء كو برمنگھم كے اسلامی مدرسے میں مسلمانوں كے لیے حفظ قرآن كا مقابلہ منعقد ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے سعودی عرب اخبار '' الرياض'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس مقابلے كا اہتمام انگلينڈ میں سعودی عرب كی رايزنی اوراسی ملك میں سعودی عرب كے اسلامی مدارس كی انجمن نے باہمی تعاون سے كيا تھا۔ انگلينڈ میں سعودی عرب كی رايزنی كے انچارج '' الطاہر حافظ'' نے اس مقابلے كے اختتام پر خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اس مقابلے كے انعقاد كا مقصد حفظ قرآن كی ترويج ہے۔ انھوں نے اپنے خطاب میں مزيد كہا كہ دين اسلام كی تعليمات میں شدت پسندی كی كوئی گنجائش نہیں ہے اور احكام الہی كی اطاعت كرنا اور اسلام كی حقيقی تصوير پيش كرنا سب مسلمانوں كی ذمہ داری ہے۔ انگلينڈ میں سعودی عرب كے اسلامی مدارس كے مدير '' سعد الزيالی'' نے بھی خطاب كرتے ہوئے كہا كہ قرآن مجيد مسلمانوں كی ہميشہ رہنے والی كتاب ہے۔ اور یہ كتاب اسلام میں قانون سازی كا اصلی منبع ہے۔
267018
نظرات بینندگان
captcha