كنیڈا كےشہر كالگاری میں اس ملك كی سب سے بڑی مسجد كا افتتاح

IQNA

كنیڈا كےشہر كالگاری میں اس ملك كی سب سے بڑی مسجد كا افتتاح

11:17 - July 08, 2008
خبر کا کوڈ: 1667215
بين الاقوامی گروپ: ۵جولائی ۲۰۰۸ء كو كنیڈا كے شہر كالگاری میں اس ملك كی سب سے بڑی اور جديد مسجد كا افتتاح ہوا جس كی افتتاحی تقريب میں كنیڈا كے وزيراعظم اسٹيفن ہارپر نے بھی شركت كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے روزنامہ كنیڈا پريس كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اسٹيفن ہارپر نےاس مسجد كی افتتاحی تقريبسے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ یہ مسجد جديد معماری كا بہترين نمونہ ہے اور كنیڈا میں مذہبی آزادياں دوسرے ممالك سے زيادہ ہیں۔ كنیڈا كی یہ بزرگ ترين اور جديد ترين مسجد ۴۳۰۰ مربع میٹر زمين پر مشتمل ہے۔ اس كے
خوبصورت مينار اور گنبد بڑا حسين منظر پيش كر رہے ہیں۔ اس مسجد كی تعمير میں ۱۵ ملين ڈالر لاگت آئی ہے۔
268482
نظرات بینندگان
captcha