بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق ۶جولائی ۲۰۰۸ء كو ايران كے شہر گناباد كے ادارہ تبليغات اسلامی كے انچارج حجت الاسلام "فاطمی" نے اس شہر میں ايك قرآنی پروگرام سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ خدا كا قرب حاصل كرنے كے تين راستے ہیں اور قرآنی مفاہيم سے استفادہ كرنا ان میں سے ايك اہم راستہ ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اسلام كے دشمنوں كی كوشش ہے كہ قرآنی مفاہيم كا نور دنيا تك نہ پہنچے ليكن یہ خدا كا وعدہ ہے كہ قرآن مجيد كے مفاہيم كا نور پوری دنيا میں پھيل كر رہے گا۔ جناب فاطمی نے اہل بيت ﴿ع﴾ اور مسجد كو قرب خدا وندی كے دوسرے راستے قرار ديتے ہوئےكہا كہ آئمہ كی سيرت پر عمل كر كے ہم منزل مقصود تك پہنچ سكتے ہیں۔ انھوں نے مسجد كو ثقافتی يلغار سے مقابلے كے لیے مورچے سے تشبیہ ديا۔
۲۶۸۹۱۳