بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كے دبئی میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق اميرالمؤمنين حضر علی بن ابی طالب ﴿ع﴾ كی ولادت با سعادت كے دن متحدہ عرب امارات كے مختلف شہروں میں اعتكاف كی تقاريب منعقد كی جائیں گی جن میں ايرانی اور ديگر مسلمان اعتكاف بیٹھیں گے۔ توقع كی جا رہی ہے كہ گزشتہ سالوں كی طرح اس سال بھی اعتكاف بیٹھنے والوں كی زيادہ تر تعداد جوانوں كی ہو گی۔ متحدہ عرب امارات كے مختلف شہروں كی مساجد میں لوگ اعتكاف بیٹھیں گے۔
269379