بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ " Times of India " كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ قرآن مجيد چوڑائی میں ۸*۵ فٹ ہے اور اسے نوسال میں تيار كيا گيا ہے۔ دنيا كا یہ سب سے بڑا قرآن مجيد ۶۳صفحات اور ۴۰سطور پر مشتمل ہے۔ اس قرآن مجيد كی ايك ہی جلد ہے جسے اچھوتے انداز میں ضبط تحرير میں لايا گيا ہے۔ ہر سورہ كی ابتدا میں بسم اللہ الرحمن الرحيم اور صفحات كے حاشیہ جات كی تزيئن اس قرآن كا طرہ امتياز ہے۔ واضح رہے كہ " World Record " ركھنے والی كتاب " گينزبك " كا ايك گروپ اس قرآن مجيد كو ديكھنے كے لیے ہندوستان كا دورہ كرے گا تاكہ اس قرآن كو اس كتاب میں دنيا كے سب سے بڑے قرآن مجيد كے عنوان سے تحرير كيا جا سكے۔
269416