بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " Brunie-Online " سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ برونائی كے دينی مدارس كے درميان یہ سالانہ مقابلے قرائت قرآن كريم كے موضوع پر تھے۔ ان مقابلوں كا اہتمام برونائی كے ادارہ امور اسلامی نے كيا تھا۔ یہ مقابلے لڑكوں اور لڑكيوں كے لیے عليحدہ عليحدہ گروپس میں منعقد ہوئے۔ لڑكوں كے گروپ سے احمد توفيق " Ahmad Taufiq " اور " سیٹی زاہری" جبكہ لڑكيوں كے گروپ سے " آفاق حريری" اور " زہيرہ جوفری" نے اعلی پوزيشن حاصل كی۔
270338