بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے كويت كے روزنامہ " الوطن" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جناب " يحيی الغوثانی" نے كہا كہ كويت میں ايك خاتون نے ايك دن میں قرآن مجيد كے ۴۵ صفحے حفظ كر كے عالمی ريكارڈ قائم كيا ہے۔ جبكہ كويت ہی كی ايك اور خاتون نے ايك دن میں قرآن مجيد كے ۳۰ صفحے حفظ كیے ہیں۔ جناب الغوثانی نے وضاحت كی كہ حفظ قرآن مجيد كے بنيادی اصول، حفظ اور تكرار ہیں۔ تكرار سے قرآنی آيات قاری كے ذہن میں نقش ہو جاتی ہیں اورفراموش نہیں ہوتیں۔
270815