تھائی لينڈ میں ہفتہ قرآن كا انعقاد

IQNA

تھائی لينڈ میں ہفتہ قرآن كا انعقاد

15:01 - July 14, 2008
خبر کا کوڈ: 1669119
بين الاقوامی گروپ: ۲۲جولائی ۲۰۰۸ء كو تھائی لينڈ میں ہفتہ قرآن كا آغاز ہوا۔ اس كا اہتمام تھائی لينڈ كی وزارت تعليم، ادارہ ثقافت و علوم اسلامی اور "يالا " يونيورسٹی نے باہمی تعاون سے كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے '' نسيج" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس ہفتے كے دوران تھائی لينڈ كے اسكولوں كے طلباء كے لیے قرآن مجيد كےخصوصی پروگرام تشكيل ديئے جائیں گے۔ اس كے علاوہ تھائی لينڈ كی اسلامی يونيورسٹی " يالا" "Yala " اس سال ۲۲ سے ۲۴ جولائی تك ايشيائی ممالك میں " صلح اور بھائی چارے" كے موضوع پر ايك سيمينار كا انعقاد كرے گی۔ اس سيمينار میں تھائی لينڈ ، ملائيشيا ، فلپائن، انڈونيشيا، جاپان، ہندوستان، اردن ، سوڈان، سری لنكا اور برونائی سے ۳۰۰ محققين شركت كریں گے۔
270638
نظرات بینندگان
captcha